ہرناز سندھو: 21 برس بعد بھارتی خاتون نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا
شائع شدہ تاریخ 13 دسمبر, 2021
بھارت نے21 برس بعد مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا، پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا اعزاز اپنے نام کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 70 ویں ’مس یونیورس‘ کا ایونٹ اسرائیلی شہر ایلات میں 12 دسمبر کو منعقد ہوا، جس میں بھارتی ماڈل ہرناز سندھو نے پیراگوئے اورجنوبی افریقا کی امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ https://twitter.com/MissUniverse/status/1470227063789563907?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1470227063789563907%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F9810 ٹائٹل جیتنے کے موقع پر مِس یونیورس ہرناز سندھو نے نوجوان خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں پر سب سے بڑا دباؤ خود پر یقین کرنا ہے، یہ جاننا کہ آپ منفرد ہیں اور یہی چیز آپ کو خوبصورت بناتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا بند کریں اور آئیے مزید اہم چیزوں کے بارے میں بات کریں جو دنیا بھر میں ہو رہی ہیں ۔ ’مس یونیورس‘ کے مقابلوں کے دوران لباس، ذہانت، انسانی ہمدردی، فیشن و جسمانی خدوخال سمیت دیگر مہارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مجموعی طور پر بھارتی دوشیزہ ہرناز سندھو نے سب حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ میکسیکو کی سابق مس یونیورس نے ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا تاج پہنایا۔ بھارت نے 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائیٹل جیتا ہے۔ اس قبل لارا دتا نے 2000 میں مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ جبکہ سشمیتا سین 1994 میں مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں ۔ مس یونیورس 2021 ہرناز سندھو نے اپنے مقابلہ حسن کے سفر کا آغاز 17 برس کی عمر میں کیا ۔ وہ اس سے قبل مس دیوا 2021، فیمینا مس انڈیا پنجاب 2019 کا تاج پہن چکی ہیں اور انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2019 میں ٹاپ 12 میں بھی جگہ بنائی ہے ۔ بھارتی حسینہ ہرناز سندھو پنجابی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں ۔