اداکاری کم عمری کی تفریح تھی، اب میں بڑی ہوچکی ہوں: کومل عزیز
شائع شدہ تاریخ 31 دسمبر, 2025
کومل عزیز نے حال ہی میں اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
ایک صارف کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو اداکاری میں مزہ آتا تھا یا بزنس میں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کاروبار میں، کیونکہ اس میں مجھے اپنا دماغ زیادہ استعمال کرنے اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے، اس کے علاوہ میری مارکیٹ ویلیو عمر کے ساتھ بڑھتی ہے، جبکہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کم عمری میں اداکاری بھی مزہ دیتی تھی، شوبز میں میک اپ، کپڑے اور گلیمر اُس وقت بہت اچھا لگتا تھا، لیکن اب میں بڑی ہوچکی ہوں۔
واضح رہے کہ کومل عزیز نے ڈرامہ انڈسٹری میں کامیاب ڈرامے کیے ہیں جن میں 'میں نہ جانو'، 'راز الفت'، 'مہلت' جیسے ڈرامے شامل ہیں۔
اداکارہ اب اپنا ایک فیشن برینڈ چلا کر کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر خود کو منوا رہی ہیں۔