بس سٹاپ پر ،منشیات فروش سے 20لٹر شراب برآمد
شائع شدہ تاریخ 24 دسمبر, 2019
بس سٹاپ پر کھڑے مسافر نما منشیات فروش سے 20لٹر شراب برآمد ہوگئی۔ ملزم کو حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ فیصل آباد : ایس ایچ او مرید والا رائے آصف نواب نے گزشتہ روزخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مرید والا بس سٹاپ پر کھڑے بادامی باغ لاہور کے رہائشی ملزم محمد اکرام ولد مہر حسین کو پکڑ کر اس کے قبضہ سے دیسی ساختہ 20 لٹر شراب گیلن برآمد کرلی اور ملزم کو حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔