اسلام آباد اور اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ
شائع شدہ تاریخ 19 جنوری, 2026
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور اس کے اطراف میں پیر کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ا بتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔