سانحہ گل پلازہ: صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ

شائع شدہ تاریخ 19 جنوری, 2026
سانحہ-گل-پلازہ-صدر-اور-وزیراعظم-کا-وزیراعلیٰ-سندھ-سے-رابطہ

 صدر مملکت نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔

صدر مملکت نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو  سراہتے ہوئے  اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا،  انہوں نے زخمیوں کی نگہداشت اور  متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سانحہ گل پلازہ پر  افسوس کا اظہار کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔