اداکارہ انجلین ملک نے کینسر کو شکست دے دی
شائع شدہ تاریخ 26 دسمبر, 2025
انجلین ملک کینسر کی تشخیص کے بعد سے ہی اپنے مداحوں کو صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں۔
تاہم حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کینسر سے نجات حاصل ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔
اس حوالے سے انجلین ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر سے پاک اسکین ایک فتح ہے، لیکن سفر جاری ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ طبی طور پر کینسر سے پاک قرار دینے کے لیے صاف اسکین کیلئے 2 سے 5 سال لگتے ہیں اور کبھی کبھی 10سال بھی لگ سکتے ہیں، تو ہاں اب میں کینسر سے پاک ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کینسر کے دوران کچھ دن امید لاتے ہیں، کچھ خوف لاتے ہیں لیکن میں ان سب کا ہمت سے سامنا کرتی ہوں، آج کے لیے شکر گزار، کل کے لیے تیار اور کبھی ہمت نہ ہارنے کا جذبہ رکھتی ہوں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔