عرفی جاوید نے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگ لی
شائع شدہ تاریخ 03 اپریل, 2023
ایک ٹویٹر پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ اب ایک بدلی ہوئی عرفی دیکھیں گے۔
عرفی جاوید کی ٹویٹ سامنے آتے ہی مداحوں کے خیالات دو حصوں میں بٹ گئے ہیں، کچھ کا خیال ہے کہ عرفی نے لوگوں کو اپریل فول کیا ہے جبکہ بعض اداکارہ کے بیان کا پس منظر جاننے کیلئے متجسس ہیں۔
اداکارہ کو او ٹی ٹی پلے چینج میکر ایوارڈ 2023 میں اتوار کے روز فیشن نسٹا آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید آخری مرتبہ ایم ٹی وی اسپلٹس ولا کے سیزن 14 کے رئیلٹی شو میں نظر آئی تھیں۔