نادیہ خان کا بیٹے کے ساتھ ڈانس، سوشل میڈیا پر تنازع بن گیا
شائع شدہ تاریخ 27 دسمبر, 2025
نادیہ خان نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ ایک مہندی کی تقریب میں شرکت کی۔
اداکارہ نے مہندی میں نیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے بیٹے نے کالے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔
نادیہ خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھارتی گانے 'سینوریٹا' پر اپنے بیٹے کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
اداکارہ کے اس ڈانس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے حال ہی میں نادیہ خان نے گلوکار طلحہ انجم کو بھارتی پرچم لہرانے پر تشدید تنقید کی تھی ، جس کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے بھی نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔