میں مختصر لباس پہننے والی خواتین کو پسند نہیں کرتی، سنگیتا
شائع شدہ تاریخ 11 فروری, 2020
لولی وڈ کی معروف اداکارہ سنگیتا حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنیں جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ فریحہ جبین اور ان کی چھوٹی بہن حنا رضوی بھی جلوہ گر ہوئیں۔ بول نائٹس ود احسن خان شو کے دوران انٹرویو میں اداکارہ سنگیتا نے حال ہی میں ایوارڈ شوز میں پاکستانی اداکاراؤں کے انداز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انٹرویو کے آغاز میں احسن خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کی خوبصورتی کا کیا راز ہے جس پر سنگیتا کا کہنا تھا کہ 'کسی سے جلو مت، اپنے اندر رہو اور ہر بات ہنس کے سہو'۔ احسن خان نے اس موقع پر اداکارہ سنگیتا کا مداحوں سے یہ کہہ کر تعارف کروایا کہ انہوں نے اکیلے چار بیٹیوں کی بہترین تربیت کی انہیں نہ صرف اچھی تعلیم دی بلکہ اچھے گھروں میں ان کی شادی بھی کی۔