معروف برطانوی گلوکار ڈچ ویلی نے اسلام قبول کرلیا
شائع شدہ تاریخ 04 اگست, 2022
لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر) ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر کلمہ پڑھ لیا۔ ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔ ڈچ ویلی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ https://twitter.com/5Pillarsuk/status/1554805530622918656?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1554805530622918656%7Ctwgr%5E6b3912b0584faafc04353946e947df49581e198a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2355867%2F24 اس سے قبل اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کردیا ہے تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔