حمزہ علی عباسی کا انکشاف — بچپن میں سنگین بیماری کا سامنا کیا
شائع شدہ تاریخ 05 نومبر, 2025
حال ہی میں اداکار کے ایک انٹرویو کے مختلف کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جس میں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تصدیق کی کہ بچپن میں انہیں گردوں کی سنگین بیماری nephritis ہوگئی تھی۔
حمزہ علی عباسی نے بتایا وہ انتہائی عجیب وقت تھا، میری عمر اس وقت 8 یا 12 برس تھی جب میں شدید تکلیف سے گزرا، اس بیماری میں یہ ہوتا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے آپ کے گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ایسے میں میری والدہ نے جائے نماز بچھالی تھی اور اللہ کے سامنے بہت روئیں، شکر الحمداللہ کہ اللہ نے مجھے شفا دی۔
دوران پروگرام حمزہ نے یہ بھی بتایا کہ والدہ سے شرط لگی تھی کہ اگر میں سی ایس ایس میں کامیاب ہوگیا تو آگے نوکری نہیں کروں گا اور میں سی ایس ایس میں اچھے نمبروں سے پاس ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ میں نے ٹریننگ بھی کی اور پولیس کے محکمے میں بھرتی ہوا، والدہ نے بہت اصرار کیا کہ نوکری جاری رکھوں لیکن میں اداکاری میں آنا چاہتا تھا، اسی لیے والدہ کو منا لیا۔