11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 24 مارچ, 2021
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے سلیکٹد اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ شفقت محمود کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شریک ہیں، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزراء، اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر اور چیئرمین ایچ ای سی بھی شریک ہیں۔ صوبائی وزراء تعلیم ویڈو لنک سے اجلاس میں شریک ہوئے۔