یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےتحت ضمنی امتحانات،حکومت کاایکشن
شائع شدہ تاریخ 02 جون, 2020
پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت ہونے والے ضمنی امتحانات فوری روکنے کا حکم دے ديا ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکی طرف سے ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات حکومتی اجازت کے بغیر لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری صحت نبیل اعوان نے یوایچ ایس کےغیرذمہ دارانہ رویے پرسخت نوٹس لے ليا۔ انھوں نےاس حوالے سے جاری مراسلے ميں کہا کہ کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا، فیصلے کی وجہ سے طلبا اور والدین کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ مراسلے ميں کہا گيا ہے کہ پرائیویٹ کالج کے طلبا کی فیس کا معاملہ الگ سے دیکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے آج سے ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کا آغاز کیا تھا۔