یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگ لیا

شائع شدہ تاریخ 03 مارچ, 2021
یوسف-رضا-گیلانی-نے-وزیراعظم-سے-بھی-ووٹ-مانگ-لیا

سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ کے حصول کیلئے خط لکھا ہے۔ وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا یوسف رضا گیلانی کی دیدہ دلیری کا عالم یہ ہے کہ وزیراعظم سے ووٹ مانگ رہے ہیں،  یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری کی جانب سے سوئس حکام کو خط لکھنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑانے کی پاداش میں یوسف رضا گیلانی نے نااہلی کا پروانہ حاصل کیا۔