ہم روبوٹ نہیں، انسان ہیں — غلطیاں ہم سے بھی ہوتی ہیں، حارث رؤف کا دو ٹوک جواب
شائع شدہ تاریخ 12 نومبر, 2025
پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے میں شکست دینے کے بعد حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرد موسم میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
حارث رؤف نے شکوہ کیاکہ لوگ 10 اچھے میچز کو بھول کر ایک بُرے میچ کو یاد رکھتے ہیں ،لوگ چاہتے ہیں کھلاڑی ہر میچ میں پرفارمنس دیں۔
انہوں نےکہا کہ لوگوں کو لگتا ہےکھلاڑی روبوٹ ہیں، ہم مشین نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اپنے اوپر بھروسہ رکھتے ہیں