گوجرانوالہ: برقعہ پہن کر لڑکی سے ملنے آنے والا لڑکا پکڑا گیا
شائع شدہ تاریخ 02 دسمبر, 2022
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکی سے ملنے والے عاشق کو اہل محلہ نے پکڑ لیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکی سے ملنے آنے والے لڑکے کو محلے داروں نے پکڑ کر تھپڑوں سے تواضع کردی۔ محلہ داروں کی جانب لڑکے کا برقعہ اتار کر خوب درگت بنائی گئی۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ نوجوان برقع پہن کر کئی روز سے انکے محلے میں آرہا تھا، شک ہونے پر محلے والوں نے چیک کیا تو برقع کے اندر سے لڑکا نکلا۔ لڑکے کو اہل محلہ کی جانب سے اس شرط پر جانے کی اجازت دی گئی کہ وہ آئندہ ادھر نہ آئے۔