گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، یہ معاملہ وفاقی حکومت کا نہیں، طارق بشیر چیمہ
شائع شدہ تاریخ 14 جنوری, 2023
اسلام آباد : وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں کہ گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں لیکن یہ معاملہ وفاقی حکومت کا نہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران کا شور غیر ضروری ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کا ہے۔ طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں کہ 5 لاکھ ٹن اضافی گندم پنجاب کو دی، گندم اسٹور کر کے بیٹھے ہیں اور پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے،الزامات کے بجائے ہر کوئی اپنی ذمہ داری ادا کرے۔