گلو بل سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات
شائع شدہ تاریخ 06 مارچ, 2020
گلو بل سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی میاں ندیم صدر پرائیویٹ سکو ل الائنس ، چک جھمرہ: ملک بنیامین پاکستان کبڈی سٹار ، میڈم شبانہ پاکستان انٹرنیشنل والی بال سٹار ، ڈائر یکٹر گلوبل کالج محمد امجد اور پرنسپل عظمیٰ امجد نے تحصیل بھر سے فرسٹ ،سیکنڈاور تھرڈ پوزیشن ہولڈز کو اسنا د اور شیلڈ ز پیش کیں ۔اس موقع پر بہتر ین پرفارمنس پر اساتذہ کو اعزازی شیلڈز اور گفٹ بھی دئیے گئے ،پرنسپل عظمیٰ امجد نے کہا تعلیم ہر میدان میں کام آتی ہے ،علم حاصل کر نے سے ہی انسان اپنے آپ کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتا ہے ۔