کیپٹن صفدر کے ’ داماد یونین ‘ سے متعلق بیان پر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں ، ایسی بات کہہ دی کہ سن کر صحافی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

شائع شدہ تاریخ 26 مارچ, 2021
کیپٹن-صفدر-کے-’-داماد-یونین-‘-سے-متعلق-بیان-پر-مریم-نواز-بھی-میدان-میں-آ-گئیں-،-ایسی-بات-کہہ-دی-کہ-سن-کر-صحافی-ہنس-ہنس-کر-لوٹ-پوٹ-ہو-گئے

اسلام آباد :کیپٹن (ر) صفدر نے گزشتہ روز ’ داماد یونین ‘ سے متعلق نہایت ہی مضحکہ خیز بیان جاری کیا جسے سننے کے بعد مریم نواز قہقہے لگا کر ہنس پڑی اور ساتھ ہی ایسا مشورہ دیدیا کہ صحافیوں بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈ یا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے کیپٹن صفدر سے بلاول بھٹو کے متعلق سوال کیا تو اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کا بھائیوں کی طرح احترام کرتا ہوں ،مجھ سے یہ توقع نہ رکھیں کہ میں بلاول بھٹو کے خلاف بیان دوں گا۔ کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ میں بلاول بھٹو کے والد کا بھی احترام کرتا ہوں ،اس لیے کہ وہ ہماری داماد یونین کے تا حیات چیئر مین بھی ہیں اور میں اس یونین کا جنرل سیکریٹری ہوں ،ان سے کتنے رشتے ہیں ہمارے۔ کیپٹن صفدر کے بیان کے بارے میں جب رپورٹر نے سوالات کے دوران مریم نواز کو بتایا تو وہ زور دار قہقہہ لگا کر ہنس پڑیں اور کہنے لگیں کہ ”جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہے ، ان سے پوچھواور ان کو کہو کہ اگر کوئی جماعت ہے تو اسے الیکشن کمیشن میں رجسٹر ڈ کروا لیں تاکہ لوگوں کو پتا ہو ۔“