کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
شائع شدہ تاریخ 11 فروری, 2020
ملتان فیملی لائنز کلب اور سٹی کالج کے زیرِاہتمام کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان: جس میں طلباء اورطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار سے فیملی لا ئنز کلب کے ڈائر یکٹر رانا ممتاز رسو ل نے خطاب میں کہا کہ فیملی لا ئنز کلب پورے جنو بی پنجا ب کے کا لجز میں بچو ں اور بچیوں کیلئے سیمینار کا اہتمام کرر ہی ہے تاکہ کینسر جیسی مو ذی مرض اور بیماری سے بچا جا سکے ڈاکٹر احمد اعجا ز معصو د نے کہا کہ ہر نو یں عورت میں چھاتی کے کینسر کے مر ض کی تشخیص ہو رہی ہے خواتین کو سا ل میں ایک دفعہ اپنا چیک اپ ضر ور کروانا چاہیے ۔چکن کا استعمال کم سبز ی اور فر وٹ کا استعمال زیادہ کرنا چا ہیے تقریب سے سٹی کا لج کے محمد لئیق اور وحید فیملی لا ئنز کلب کے فہیم ستار ، ہما یو ں سعید ،محسن عباس ،کا مر ان مسعود ،رانا یو سف اور عاصم اعجا ز نے بھی شرکت کی ۔