کور ونا وائرس اللہ کی طرف لو ٹنے کی وارننگ ہے ، میاں اسلم
شائع شدہ تاریخ 16 مارچ, 2020
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرمیاں محمد اسلم نے کہا کورونا وائرس پوری انسانیت کے لیے ایک وارننگ ہے کہ اللہ کی طرف لو ٹ آ ئیں ۔ اسلام آباد : وبا ئی مرض سے بچنے کے لیے پانچ وقت نماز پڑھنا ، باوضو رہنا، صابن سے بار بار ہاتھ دھونا اور توبہ و استغفارکو معمول بنانا ضروری ہے ۔ انہوں ان خیالات کا اظہار جی ٹین میں جماعت اسلامی یو تھ ونگ کے نو جوانوں کے ساتھ گفتگوکر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا اللہ کے غضب سے بچنے کا بہترین ذریعہ اجتماعی توبہ و استغفار ہے ۔