کورونا کے وار جاری ،مزید 3افراد انتقال کرگئے
شائع شدہ تاریخ 30 جولائی, 2022
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 15. 3 فیصد رہی جبکہ وائرس کا شکار مزید3 افراد انتقال کر گئے۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1553203717901586434?cxt=HHwWhMC41auji44rAAAA قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 19ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 605 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید3شخص کورونا سے جاں بحق ہوگئے جبکہ اس وقت ملک میں 176 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔