کورونا کے مزید 20 کیسز مثبت، 17 مریضوں کی حالت نازک
شائع شدہ تاریخ 13 جنوری, 2023
اسلام آباد قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 878 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 878 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1613709445246353409?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1613709445246353409%7Ctwgr%5Eeef991897dcc93212098b9a6b8048f99aa901eef%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F689520 اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 مریضوں کی حالت نازک ہے۔