کورونا پابندیوں میں توسیع، تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 10 ستمبر, 2021
کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال پر ین سی اوسی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ این سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتےکی توسیع کر دی۔ این سی اوسی نے تعلیمی ادارےمزید ایک ہفتہ بند رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ 27حساس اضلاع میں تعلیمی ادارےایک ہفتہ مزیدبندرہیں گے۔ ذرائع کے مطابق توسیع کا فیصلہ کوروناصورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔29اگست کو کورونا پابندیوں کی13 سے 27 اضلاع تک توسیع ہوئی تھی اور کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے کیا گیا تھا۔