کورونا وبا نے مزید 26 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، 1983 نئے کیسز رپورٹ
شائع شدہ تاریخ 19 فروری, 2022
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار 780 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1983 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 26 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1439 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1494847589128232965?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1494847589128232965%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2281017%2F1