کورونا لاک ڈاؤن سے قبل خریدی گئی ریلوے ٹکٹوں کی ریفنڈ شروع
شائع شدہ تاریخ 04 جون, 2020
پاکستان ریلوے کی جانب سےکورونا کے باعث لاک ڈاؤن سےقبل خریدی گئی ٹکٹوں کی رقم مسافروں کو واپس کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان ریلویزکے مطابق ریلوے کی جانب سے مسافروں کو لاک ڈاؤن سے قبل خریدے گئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافر ٹکٹ لاک ڈاؤن سے قبل خریدی گئی ٹکٹ اپنے متعلقہ اسٹیشن یا بکنگ آفس میں واپس کر کے رقم وصول کر سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی ریلوے رزاق خان کو عید سے قبل ریلوے کے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم میں خرابی اورخراب پرفارمنس پر عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے۔