کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے، شرح ساڑھے 3 فیصد سے زائد
شائع شدہ تاریخ 05 اگست, 2022
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے زائد رہی جب کہ ایک دن میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران20 ہزار854 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 750 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1555370436191469570?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1555370436191469570%7Ctwgr%5E04eaf969addd3f4e2161bcc4a7c7bde757cb6a9c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F294461- این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ اب بھی کورونا وائرس میں مبتلا164 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔