کمشنر افتخار شالوانی کا گیس سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
شائع شدہ تاریخ 04 مارچ, 2020
کیماڑی گیس کے اخراج کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کمشنر افتخار شالوانی نے منگل کو گیس کے اخراج کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے متاثر ہونے والے علاقوں اور پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمنل پر برتھ کا دورہ کیا ۔ کراچی : دورے میں انہوں نے واقعہ سے متعلق ضروری معلومات حا صل کیں۔ اس موقع پر وہ متاثرہ علاقوں عارضی ریلوے کالونی اور کسٹم کالونی گئے جہاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر ان سے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ،ا ن سے واقعہ سے متعلق تفصیلات حا صل کیں ۔ اس موقع پر ایس پی کیماڑی ڈاکٹر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر ہاربر عبد الر حیم قریشی بھی موجو د تھے۔