کراچی: بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں آگ لگ گئی
شائع شدہ تاریخ 11 جون, 2021
کراچی میں بلاول ہاؤس کےمیڈیا سیل کے شعبے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کراچی میں جمعہ کی دوپہر بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی۔ اس دوران عملے کو فوری طور پر باہر نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے بلاول ہاؤس کا مانیٹرنگ روم، پریس کانفرنس ہال سمیت دیگر کمرے جل کر خاکستر ہوگئے۔ میڈیا سیل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ آگ کچرے کے باعث لگی۔ آگ لگنے کےباعث سیاہ دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا تھا۔ اطراف کے علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔