کراچی کے ایکسپو سینٹر سے متعدد موٹر سائیکلیں غائب ہو گئیں
شائع شدہ تاریخ 02 جنوری, 2023
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کی متعدد موٹرسائیکلیں غائب ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق غائب ہونے والی موٹرسائیکلیں گزشتہ روز کیٹل شو میں آنے والے شہریوں کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلیں ایکسپو سینٹر کے اندر اور باہر پارکنگ میں کھڑی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں یا کسی نے دوسری جگہ کھڑی کر دیں تحقیقات کر رہے ہیں۔