کراچی سے پشاورجانے والا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا
شائع شدہ تاریخ 11 جون, 2022
پشاور: کراچی سے پشاورجانے والا نجی ائیرلائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاورجانے والا نجی ائیرلائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا۔ دوران پرواز موسم اچانک خراب ہوگیا اورطیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی۔ پرواز ناہموار ہونے سے طیارے کے مسافروں خوف وہراس کا شکارہوگئے تاہم کپتان حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کوگو راؤنڈ کرتے ہوئے بلندی پرلے گیا۔ کپتان نے پشاورائیرپورٹ کے قریب ائیر ٹریفک کنٹرولرسے رابطہ کرکے فوری لینڈنگ کی اجازت مانگی اوراجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت اتارلیا۔