ژوب ٹرک اڈے پر آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں آگ، 16 افراد زخمی
شائع شدہ تاریخ 18 دسمبر, 2025
آگ لگنے کا یہ افسوسناک واقعہ ژوب ٹرک اڈہ میں کھڑے آئل ٹینکر اور کوئلےکے ٹرک میں پیش آیا
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ حکام موقعے پر پہنچ گئے اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
آگ کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 افراد کی حالت نازک ہے جب کہ زخمیوں میں ٹرک اور آئل ٹینکر کا عملہ، فائربریگیڈ اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔