ڈ گریاں تسلیم کر نیکا معاملہ، ینگ انجینئر ز کا ایچ ای سی کے با ہر مظا ہرہ
شائع شدہ تاریخ 10 مارچ, 2020
پی ای سی کی طرف سے ایکٹ منظور نہ کرنے پر ڈگریاں تسلیم نہیں کی جا ر ہیں مطالبات کی منظوری تک روزانہ کی بنیاد پر ایچ ای سی کے سامنے دھرنا دیں گے ، مظا ہرین اسلام آباد : ینگ انجینئر ز ایسو سی ایشن کے اراکین نے پیر کو ایچ ای سی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا، مظاہر ہ کرنیوالے طلبا کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیکنالوجی کو نسل کا ایکٹ گزشتہ چار سالوں سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس زیر التوا ہے اور چیئرمین اس ایکٹ کی منظوری میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ پی ای سی ایکٹ منظور نہیں کر رہی، ایکٹ کی غیر موجودگی کے باعث ہماری ڈگریاں تسلیم نہیں کی جا رہی ہیں ۔ جاب پالیسی ہے نہ سروس سٹرکچر، جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جا تے ہم روزانہ کی بنیاد پر ایچ ای سی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔