ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی تاحیات ممبر شپ دیدی گئی
شائع شدہ تاریخ 16 مارچ, 2020
کراچی پریس کلب کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی ہے کراچی : جبکہ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، جلد کلب کا دورہ کروں گا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لئے تقریب معین خان اکیڈمی گرائونڈ میں ہوئی جس میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، ارمان صابر ، ثاقب صغیر، عبدالجبار ناصر ، زین علی ، عتیق الرحمن ، لیاقت مغل ، دیگر صحافیوں، پشاور زلمی کے عہدیداروں اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی کو اعزازی ممبر شپ کی سند، کلب کا نشان، سندھی اجرک ، ٹوپی اور گلدستہ پیش کیا۔