ڈالر آسمان کی بلندیوں پر،امریکی ڈالرمذید مہنگا ہوگیا
شائع شدہ تاریخ 17 دسمبر, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.94 روپے ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 23 پیسے بڑھا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224.71 روپے تھا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 55 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ گذشتہ جمعے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.39 روپے تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 234 روپے برقرار ہے۔