چین سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ
شائع شدہ تاریخ 10 مارچ, 2023
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سرکاری ذخائر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
3 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
استیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ چائنیز بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی کی منظوری دی ہے جس کی پہلی پچاس کروڑ ڈالرز کی قسط 3 مارچ کو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی تھی۔ پاکستان کو چائنیز بینک سے یہ رقم تین قسطوں میں ملے گی۔