چلڈرن ہسپتال میں آن لائن لیبارٹری نے کام شروع کردیا
شائع شدہ تاریخ 22 فروری, 2020
مریض ہسپتال کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے رپورٹ حاصل کر سکیں گے فیصل آباد: چلڈرن ہسپتال میں آن لائن لیبارٹری نے کام شروع کردیا ، مریض ہسپتال کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے رپورٹ حاصل کر سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں پہلی آن لائن لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے ، چلڈرن ہسپتال میں لیبارٹری انٹیگریٹڈ سسٹم کا افتتاح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے کیا ، ایل آئی ایس لیبارٹری پر ہونے والے ٹیسٹوں کی رپورٹ شہری کسی بھی جگہ موبائل پر فوری حاصل کرسکیں گے ، اس کے علاوہ اس سسٹم پر ہونے والے ٹیسٹوں میں رپورٹ تبدیل ہونے کی غلطی بھی نہیں ہو گی ، اس حوالے سے ڈاکٹر حبیب بٹر کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں یہ پہلی آن لائن لیبارٹری ہے جس پر کسی بھی پرائیوٹ لیبارٹری سے بہتر سولیات میسر ہونگی ۔