پی کے 63 نوشہرہ سے ن لیگ کامیاب، پی ٹی آئی کو شکست

شائع شدہ تاریخ 20 فروری, 2021
پی-کے-63-نوشہرہ-سے-ن-لیگ-کامیاب،-پی-ٹی-آئی-کو-شکست

خیبرپختونخوا پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ میدان مار لیا۔ ‏ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ 4088 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی، ن لیگ کے ‏اختیار ولی 21122 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کےمحمدعمر17023ووٹ لے کر ‏دوسرے نمبر پر رہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے میاں وجاہت نے4270 ووٹ حاصل کیے۔ ٹی ایل پی کےعلامہ ثنااللہ سیفی ‏‏619 ووٹ حاصل کرسکے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کےبھائی ‏سےاختلافات نوشہرہ میں شکست کاسبب بنے پرویزخٹک نےاچھاکام کیاکہ خاندان کےفردکوٹکٹ ‏نہیں دیا۔ علی محمدخان نے کہا کہ پرویزخٹک موروثی سیاست کیخلاف ہیں جواچھی بات ہے، فیصل کریم ‏کی بات مان لیتےہیں نوشہرہ میں شفاف الیکشن ہوئے۔