پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو لانگ مارچ، فواد چودھری کا ردعمل آگیا
شائع شدہ تاریخ 15 مارچ, 2022
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمان کا اصل ایجنڈا او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال بعد اسلامی وزرائے خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لیے 23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1503436123632193537?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1503436123632193537%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F13094 یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا ہے۔