پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا: شیخ رشید
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آگیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جا رہا ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے، آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بالآخر یا غریب مرے گا یا سڑکوں پر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت ہے، ہم قطر اور UN میں سکیورٹی دے سکتے ہیں اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلےمیں ڈال رہا ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی آئینی و قانونی بقاء 90 دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اور غیریقینی ہے، آئی ایم ایف کا فیصلہ آنے تک بجلی 14.24 تک فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی، علی بلال کا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجود کیس رجسٹر ہوا نہ ہی خیبر پی کے سے الیکشن کی تاریخ آئی، انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا تیسری بارانتخاب اور سعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیں۔