پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد انتظامیہ عدالت میں طلب
شائع شدہ تاریخ 02 نومبر, 2022
دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کا مجاز افسر کل عدالت کے سامنے پیش ہو۔