پی ٹی آئی آرمی چیف کی تعیناتی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی: شبلی فراز
شائع شدہ تاریخ 24 نومبر, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی سمری میں رکاوٹ ڈالی جاسکتی ہے ؟ اس پر شبلی فراز نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، عمران خان نے جس طرح کہا کہ ہم جو کریں گے آئین و قانون کے تحت کریں گے اور جو بھی عمل ہوگا وہ آئین و قانون کے تحت ہوگا۔