پی آئی اے کی بد انتظامی ناقابل معافی ہے: ماہرہ خان

شائع شدہ تاریخ 05 جون, 2020
پی-آئی-اے-کی-بد-انتظامی-ناقابل-معافی-ہے:-ماہرہ-خان

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی بد انتظامی ناقابل معافی ہے۔ گزشتہ دنوں پی آئی اے کی بد قسمت پرواز پی کے 8303 میں اپنے خاندان کو کھو دینے والے زین پولانی کے ایک قریبی عزیز نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے اداروں کی کارکردگی کی نااہلی کے بارے بتایا۔ https://twitter.com/KumailPolani/status/1268571933022576646 کمیل پولانی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ 'زین پولانی کے دو بچوں کی نماز جنازہ اور تدفین ہو گئی ہے جب کہ ان کے ایک بچے کی لاش حکام کی نااہلی کے باعث 11 دن قبل کسی اور خاندان کے سپرد کر دی گئی تھی جسے اس خاندان نے دفنا بھی دیا'۔ کمیل پولانی نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان، پی آئی اے اور مرتضیٰ وہاب کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اس معاملے پر سخت تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1268613368249606146 کمیل پولانی کے اس ٹوئٹ پر اداکارہ ماہرہ خان  نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ 'پی آئی اے کی بد انتظامی نا قابل معافی ہے، یہ لواحقین کے خاندان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا بھیانک خواب ہے'۔ خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔