پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس آج ہوگا
شائع شدہ تاریخ 11 اپریل, 2021
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کریں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو ہوگی۔ کورونا کے باعث سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کئی ارکان وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔