پولیو کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کر ناہوگا:ڈپٹی کمشنر
شائع شدہ تاریخ 19 فروری, 2020
ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ملک سے پولیوکے مرض کے مکمل خاتمے کیلئے ہر طبقہ فکر کے افراد کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے ، مظفرگڑھ: عام آدمی میں دوقطرے ویکسین کی اہمیت کا شعور بیدار کرنا ہے ، جب تک ہم میں احساس ذمہ داری پیدا نہیں ہو گا مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے یہ بات انہوں نے شیر شاہ پل پر مسافر بچوں کو پولیوسے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلاتے ہوئے کہی،بعدازاں امجد شعیب خان ترین نے کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر مظفرگڑھ کا اچانک معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے رجسٹری کے انتقالات کو اسی دن درج نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔