پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج، موٹرویز کئی مقامات سے بند
شائع شدہ تاریخ 27 دسمبر, 2022
پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی سرِ شام شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ ،موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور موٹروے ایم فورپنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک اور سیالکوٹ موٹروے لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے. ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹر یفک کی روانی متاثر ہے ۔ روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں جبکہ مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔