پنجاب حکومت کا سکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 27 اگست, 2021
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ تفصیلات کے مطابق بوائز سکول صبح سات پنتالیس پر لگیں گے جبکہ چھٹی بارہ پنتالیس پر ہوگی۔ دوسری جانب گرلز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔ جمعہ کے روز گرلز سکول کو گیارہ پنتالیس اور بوائز کو بارہ بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے اور چھٹی پانچ بجے ہوگی، مذکورہ اوقات کار پر عملدرآمد 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل https://twitter.com/DrMuradPTI/status/1430797448188989441