پنجاب حکومت نے فضائی معیار بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات سخت کر دیے
شائع شدہ تاریخ 12 دسمبر, 2025
نجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ لاہورمیں درجہ حرارت میں کمی اور کمزور ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانےکے لیے ہنگامی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں، اینٹی اسموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے صنعتی زونز میں رات گئے تک انسپیکشن بڑھا دی ہے، دھواں خارج کرنے والی متعدد فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شمال مغربی صنعتی بیلٹ سے آلودگی کا بہاؤکم کرنےکے لیےکوآرڈینیشن سیل فعال کیا گیا ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے رش آورز میں اسپیشل اینٹی اسموگ ڈپلائمنٹ شروع کردی ہے۔