پنجاب حکومت نے جشن بہاراں منانے کی اجازت دے دی

شائع شدہ تاریخ 02 فروری, 2022
پنجاب-حکومت-نے-جشن-بہاراں-منانے-کی-اجازت-دے-دی

لاہور :پنجاب کے دل لاہور کے  شہریوں کے لیے اچھی خبرآگئی ، پنجاب حکومت نے جشن بہاراں منانے کی اجازت دے دی۔  جی این این  کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے) کاکہنا ہے کہ  جشن بہاراں 22 فروری سے 23 مارچ تک منایا جائے گا ، جیلانی پارک لاہور میں فوڈ میلہ۔ آرٹ اینڈ کرافٹ کے سٹال لگائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں مال روڈ سے جیل روڈ تک کینال میلہ سجایا جائے گا ۔  پی ایچ اے کے مطابق جیلانی پارک میں ڈاگ شو اور مصوری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے ۔ جشن بہاراں کی تقریباًت میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا ۔