پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع

شائع شدہ تاریخ 16 دسمبر, 2021
پنجاب-اسمبلی-کے-حلقہ-پی-پی-206-خانیوال-میں-ضمنی-الیکشن-کیلئے-پولنگ-شروع

خانیوال : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہو گئی۔ دولاکھ 30 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ن لیگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ٹی ایل پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 27 حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ نشست ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔